سندھ کے کچے کے علاقے گڑھی تیغو، ضلع شکارپور میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر نثار سبزوئی گینگ کے ٹھکانوں پر مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو حاکم علی تیغانی ہلاک اور جگن تیغانی شدید زخمی ہوا، جو بعد ازاں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
کیا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں واقعی کار آمد ثابت ہوں گی؟
سندھ حکومت نے ڈاکو حاکم علی تیغانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کیا گیا، جس سے آپریشن کامیاب رہا۔ ڈاکوؤں کی طرف سے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، تاہم جوابی کارروائی میں ان کے گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے زیر استعمال سرکاری املاک کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کریں۔ اطلاع دینے کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اور اطلاع دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا