بھارتی صحافی برکھا دت کی پاکستان آمد، نواز شریف کا پاک-بھارت تعلقات کی بحالی پر زور

تشکر نیوز:  بھارتی خاتون صحافی برکھا دت شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے خصوصی انٹرویو کیا جس میں نواز شریف نے پاک-بھارت تعلقات کی بحالی کی امید کا اظہار کیا۔

سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس: قابل تجدید انرجی منصوبوں کے سی ایس آر پر اہم فیصلے

نواز شریف نے انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں اور انہیں موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا ایک نیا موقع دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا SCO اجلاس میں شرکت نہ کرنا ایک موقع کھونے کے مترادف ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ وہ اور مودی جلد ہی مل بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔

 

 

برکھا دت نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے پاک-بھارت بات چیت کے لیے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ممکنہ دورہ پاکستان کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے، جس پر دونوں ممالک کی نظریں جمی ہیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!