اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ کا دورہ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق کا انعقاد

تشکر نیوز:  اطالوی نیوی کا کیریئر اسٹرائیک گروپ (CSG) اپنے ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیوور (ITS CAVOUR) اور فریگٹ آئی ٹی ایس الپینو (ITS ALPINO) کے ہمراہ تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ اس دورے کا مقصد پاک بحریہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور دو طرفہ بحری مشق کا انعقاد ہے۔

کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی، سچل میں 3 ڈاکو گرفتار

کراچی بندرگاہ پر اطالوی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلن نے کیا۔ بعد ازاں، اطالوی سفیر نے اطالوی جنرل اسٹاف کے کیپبلٹی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سٹیفانو باربیری کے ساتھ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے آئی ٹی ایس کیوور کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایئر کرافٹ کیریئر کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آئی ٹی ایس الپینو پر اٹلی کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کی نمائش بھی کی گئی۔

 

 

میڈیا بریفنگ کے دوران اطالوی سفیر اور کیریئر اسٹرائیک گروپ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

64 / 100

One thought on “اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ کا دورہ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!