66ویں مردوں کی اور 6ویں خواتین کی قومی ویٹ چیمپئن شپ 2024 کا انعقاد 7 سے 12 اکتوبر تک لاہور کے ریلوے اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور مختلف محکموں کی ٹیموں نے 10 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ چیمپئن شپ پوائنٹس فارمیٹ پر، پچھلی قومی چیمپئن شپ کے اصولوں کے مطابق کھیلی گئی۔
فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی، پی ٹی اے
پاکستان واپڈا مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں دفاعی چیمپئن تھا، تاہم پاکستان آرمی کی ٹیموں نے سخت مقابلے کے بعد پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں مقابلہ آخری لمحات تک شدید رہا۔
چیمپئن شپ کے دوران پاکستان آرمی کے ویٹ لفٹرز نے 3 قومی ریکارڈ قائم کیے جبکہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے 2 قومی ریکارڈ توڑے۔
پاکستان آرمی کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے بالترتیب 98 اور 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان واپڈا کی مردوں کی ٹیم نے 89 اور خواتین کی ٹیم نے 102 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا نے 8 طلائی، 5 چاندی، اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر رنر اپ رہے۔
مجموعی طور پر پاکستان آرمی نے 8 طلائی، 7 چاندی، اور 3 کانسی کے تمغے جیت کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔