ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟، ٹیم انتظامیہ کی وضاحت

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،


ابرار کی انجری میں بہتری آنا شروع ہوگئی، 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ ہوگ

قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟، ٹیم انتظامیہ نے ان کی انجری سے متعلق تازہ صورتحال جاری کردی۔

قومی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی انجری میں بہتری آنا شروع ہوگٸی، انہوں نے 50 فیصد بہتری پر بولنگ شروع کردی ہے تاہم ابرار اب بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے مزید کہا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ اور ابرار کی انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم 25 دسمبر کو ابرار کا فٹنس ٹیسٹ لیا جاٸے گا، جس سے ان کی کرکٹ میں واپسی کی تاریخ کا درست فیصلہ ہوگا۔

 

 

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی وزیراعظم الیون کیخلاف 4 روزہ پریکٹس میچ میں ابرار احمد نے 27 اوورز میں 80 رنز دے کر 1 ایک وکٹ حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!