وزیر اعلیٰ کا گورنر سے پہلا باضابطہ رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت

گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے جمی برف پگھلتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے اور دونوں کے درمیان ایک عرصے کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا

تشکر نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان جاری تلخی اور سیاسی بیان بازیوں کے بعد اب صورتحال کچھ بہتری کی جانب گامزن نظر آتی ہے اور وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے گورنر خیبر پختونخوا نے قبول کر لیا اور تمام سیاسی مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد سے پشاور روانہ ہو گئے ہیں۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے گرینڈ صوبائی جرگہ میں شریک ہوں گے جس میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی پشاور پہنچ گئے ہیں۔

گرینڈ جرگے میں صوبائی وزرا اور خیبر پختونخوا کی تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں اور اس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص سابقہ فاٹا کے اضلاع میں ایک عرصے سے کشیدگی جاری ہے اور سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔

اس دوران گورنر فیصل کریم کنڈی خراب سیکیورٹی صورتحال کا ذمے داری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کی قیادت کو قرار دیتے رہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے تواتر سے گورنر پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔

 

 

تاہم اب وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر کو گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دیے جانے کے بعد دونوں کے درمیان تعلق اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بھی بہتری کی امید ہے۔

55 / 100

One thought on “وزیر اعلیٰ کا گورنر سے پہلا باضابطہ رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!