سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا

تشکر نیوز: بلوچستان کے تربت شہر میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 280 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مواد شہر میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا، لیکن فورسز کی بروقت کارروائی نے اس خطرے کو ٹال دیا۔

سندھ میں ناجائز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیے۔ فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی نے واضح کر دیا کہ دہشتگرد اور ان کے حامی بلوچستان میں ترقی اور امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی نے نہ صرف تربت کو بڑی تباہی سے بچایا، بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ فورسز ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے شدت سے کام کیا جا رہا ہے اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!