تشکر نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں ایک خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عمری سمیت دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عمر عرف عمری ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا، دہشتگرد عمرسکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشید خان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگردہشت گردوں کی تلاش کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں