تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سیکٹر 10 آفریدی کالونی میں کاروائی کرکے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 کلو 170 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عبدالرحمٰن ولد عبداللّٰہ اور محمد حسن ولد سعید شامل ہیں۔
ترجمان ضلع ویسٹ پولیس