تشکر نیوز: اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں دنیا بھر کے اسکالرز اور ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمہ اور پاکستان کی پالیسی کو فروغ دینا تھا۔
وزیربلدیات سعید غنی کا پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات پر سخت نوٹس: فوری کارروائی کی ہدایت
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق، کانفرنس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
اس کانفرنس میں پاکستان کے ممتاز پالیسی سازوں نے کلیدی خطابات کیے، جن میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی بحث کی گئی۔ کانفرنس نے عالمی سطح پر ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کے لیے پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔