قائدآباد پولیس کی کامیاب کارروائی: چوری شدہ اسکریپ خریدنے اور فروخت کرنے والے 4 مطلوب ملزمان گرفتار

قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران چوری شدہ اور غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان، جن کی شناخت یاسر، احتشام، دوست خان اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے، کو حراست میں لیا۔

ڈی ایچ اے سٹی میں ہیمپسٹڈ ولاز کا شاندار افتتاح، کراچی کی ترقی میں نیا سنگ میل

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل کے پریس چیچیس، اسپیئر پارٹس، 7 واٹر پمپس اور دیگر مختلف اسکریپ برآمد کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں خرید کر ان کے پارٹس فروخت کرتے تھے۔

قائدآباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!