تشکر نیوز: تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کے مطابق، دونوں ملزمان نیشنل ہائی وے روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کی واردات میں مصروف تھے۔
نیو کراچی ٹاؤن میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد، امیر جماعت اسلامی کراچی کی خصوصی شرکت
ملزمان کی شناخت محبوب علی اور بلاول چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، چھینے گئے موبائل فونز اور لوٹی ہوئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیل ٹاؤن پولیس ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔