وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لیے اہم اعلانات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

تشکر نیوز:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے لیے پلاٹس کی الاٹمنٹ، ہاکس بے ہاؤسنگ سوسائٹی کے بلاکس میں باؤنڈری وال اور ترقیاتی منصوبوں، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی لیز، اور ایم ڈی اے میں صحافیوں کے لیے 80/20 پیمنٹ فارمولا کے تحت مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے نومبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ کراچی پریس کلب کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بدھ کے روز صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور معاون خصوصی وقار مہدی کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد، اور دیگر عہدیداران نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر نے پریس کلب کی گرانٹ میں اضافے پر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی آمد سے تمام مسائل جلد حل ہوں گے۔

سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو نئے اراکین کے پلاٹس، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پلاٹس کے پیمنٹ فارمولے، صحافی کالونی کے ترقیاتی منصوبوں اور کراچی پریس کلب کی لیز کے مسائل پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ان مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 

 

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت آئینی عدالت کے قیام کا ذکر کیا اور ماضی میں عدلیہ اور پارلیمنٹ کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عدالتی اصلاحات کو شہید بے نظیر بھٹو کے نظریات کا تسلسل سمجھتے ہیں اور اس معاملے میں قیادت بلاول بھٹو نے کی ہے۔

61 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لیے اہم اعلانات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!