کراچی: اورنگی و سرجانی میں شہریوں کے ہاتھوں ہلاک 5 میں سے 2 ڈاکوں کی شناخت

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈاکو امجد علی کے خلاف 16 مقدمات اور سلمان علی کے خلاف مختلف تھانوں میں 4مقدمات درج ہیں

کراچی ( 22 دسمبر2023ء) کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاون اور سرجانی ٹاون میں شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکو مارے گئے، اورنگی ٹاون میں ہلاک ہونے والے 3 میں سے 2 ڈاکووں کی شناخت ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے 3 ڈاکووں میں سے 2 کی شناخت امجد اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو امجد علی کے خلاف 16 مقدمات درج تھے۔

امجد پر مقدمات، الفلاح، کورنگی، ایس آئی یو، پیر آباد، شاہ فیصل، مومن آباد، سائٹ اے اور رضویہ تھانے میں درج ہیں۔

 

 

امجد علی پر مقدمات دہشت گردی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہیں۔دوسرے ڈاکو کی شناخت سلمان علی کے نام سے ہوئی ہے جس پر مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں جبکہ تیسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر کے فرار ہو رہے تھے کہ لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔سرجانی ٹاون میں شہریوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 2 ڈاکووں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!