...

ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد کی قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی ( 22 دسمبر2023ء) ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹی ایم سی کورنگی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ ، صدر سٹی ایریا پی ایس 124 ڈاکٹر طاہر ، کورنگی ٹان کے یوسیز چیئرمین اور وائس چیئرمین ، ٹی ایم سی کے افسران نے شرکت کی ۔تقریب میں طلبا نے قائد کی زندگی پر تقاریر اور ٹیبلو پیش کیا۔

تقریب کے دوران طلبا نے منفرد اور خوبصورت ثقافتی، سائنسی، تہذیبی پروجیکٹس پیش کیے۔محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلی اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرنو میں روشنی کا مینار بنے رہے۔ سلمان مراد نے کہا کہ یہ ملک ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ لہذا اب یہ ہماری ذمہ داری اور فرض ہے کہ اس ملک کو قائداعظم کے فلسفہ اور تعلیمات کی روشنی میں آگے بڑھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.