عمرہ کی آڑ میں منشیات سمگلنگ – دو رکنی خواتین گینگ گرفتار

تشکرنیوز: وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کے تحت انسانی سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف کا اعلامیہ: پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری

گرفتار خواتین نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کے لیے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا تھا۔ تاہم، ان کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام نے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی۔ اس دوران، ایک خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں قید کے دوران موت واقع ہوئی۔

 

 

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار خواتین سمگلرز غیر قانونی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں میں عادی ملزمان ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس سلسلے میں مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!