تشکر نیوز: ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ آج تھانہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے کار نمبری BKP-388 گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔ اس واردات کی اطلاع 15 کے ذریعے گشت پر مامور پولیس کو ملی۔
کے ایم سی اور واٹر بورڈ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی، اور اسی دوران پولیس کو گاڑی شارع فیصل روڈ کی جانب بلوچ پل جاتے ہوئے نظر آئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، اور جب ملزمان کو پولیس کے تعاقب کا علم ہوا تو وہ کار چھوڑ کر فرار ہوگئے، جیسا کہ ایس ایس پی ایسٹ نے بیان دیا۔
برآمدہ کار کو ضابطے کے تحت پولیس کے قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے کار کی ریکوری کے بعد تصدیق کرکے اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا، جس پر کار کے مالک نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔