سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس کی منظوری، ہر فرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی پالیسی

تشکر نیوز: سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین طے پایا ہے، جس کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر سیکریٹریٹ، اور سندھ اسمبلی کے ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔

کے ایم سی اور واٹر بورڈ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

معاہدے پر دستخط سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سہیل احمد قریشی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کیے۔ اس پالیسی کے تحت، ہر خاندان کے فرد کے لیے علاج کی مد میں 7 لاکھ روپے کی کوریج فراہم کی جائے گی۔ ملازمین ملک کے 175 اسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے۔

کے ایم سی اور واٹر بورڈ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 

 

سیکریٹریٹ کے ملازمین نے حکومت سندھ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اور اس اقدام نے ملازمین میں خوشی کی لہر پیدا کر دی ہے۔ سینئر صدر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔

62 / 100

One thought on “سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس کی منظوری، ہر فرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی پالیسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!