کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے تیار کر کے جاری کر دیے ہیں۔ یہ خاکے چشم دید گواہان اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد فراہم کریں۔
لیاری سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ ایاز علی سیال ساتھی سمیت گرفتار
حکومت سندھ کی جانب سے ملزمان کی شناخت یا گرفتاری میں معاونت کرنے والے کو انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، اور مدد فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
رابطے کے لیے فون نمبر: 021-99203430
عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ مجرموں کی گرفتاری میں تعاون کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں سی ٹی ڈی کی مدد کریں۔