تشکر نیوز: ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق، تھانہ سہراب گوٹھ کی پولیس نے ایک کار نمبری BWX-793 کو گن پوائنٹ پر چھینے جانے کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کر لیا۔ آج صبح یہ واردات تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں ہوئی، جس کی اطلاع گشت پر مامور پولیس ٹیم کو فوراً ملی۔
چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا صدر کا دورہ، تجاوزات اور سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، تاہم ملزمان پولیس کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ پولیس نے برآمد ہونے والی کار کو ضابطے کے تحت اپنی تحویل میں لیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔
بعد ازاں، پولیس نے تصدیق کے بعد برآمد شدہ کار اصل مالک کے حوالے کر دی، جس پر کار کے مالک نے پولیس کی بروقت کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔