لیاری سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ ایاز علی سیال ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور ضلع سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے دو انتہائی مطلوب ملزمان ایاز علی سیال اور اس کا ساتھی محمد حیات بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ڈکیتی اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے نمبر پنچ کر کے انہیں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

ضلع وسطی سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے 10 روزہ مہم شروع کرنے جارہے ہیں، عبدالرشید سولنگی

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوران تفتیش، ایاز علی سیال نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے ساتھی مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روک کر سیلزمین سے لوٹ مار کرتے تھے۔ اس کے علاوہ، وہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو نئے نمبر پنچ کر کے واجد اور ہوشیار نامی افراد کو فروخت کرتے تھے، جو انہیں کراچی سے بلوچستان منتقل کر کے فروخت کرتے تھے۔

ملزم ایاز علی سیال نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر گلشن معمار اور نیو لیاری کے علاقوں سے مویشی چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ مزید یہ کہ اس نے اپنے گروپ کے دیگر افراد کے ہمراہ لیاری، گڈاپ ٹاؤن، اور گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر سیلزمینوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان نے فقیرہ گوٹھ میں ایک آٹے کی گاڑی سے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹنے کا بھی اقرار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔

 

 

گرفتار ملزمان کو اسلحے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے مجرمانہ عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دے کر آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “لیاری سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ ایاز علی سیال ساتھی سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!