کراچی: تھانہ زمان ٹاؤن کے بھٹائی چوکی انچارج ملک فخر اعوان نے چکراگوٹھ کے علاقے نورانی بستی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات کا زہر بیچنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش یونس بنگالی عرف ویکو مہاترے کو گرفتار کر لیا۔
ضلع وسطی سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے 10 روزہ مہم شروع کرنے جارہے ہیں، عبدالرشید سولنگی
ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن کی سربراہی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس اور بڑی تعداد میں ہیروئن کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔ یونس بنگالی عرف ویکو مہاترے نورانی بستی کی تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں منشیات فروخت کر رہا تھا۔
ملزم ماضی میں بھی منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، تاہم ضمانتی رہائی حاصل کرنے کے بعد دوبارہ منشیات کا دھندا شروع کر دیا تھا۔
ایس ایچ او عتیق الرحمن نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔