کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروش گرفتار

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کی تھانہ سائیٹ بی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو سائیٹ ایریا سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت انور شاہ عرف شینو اور نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ابراہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشی کے انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری

پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول اور 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جو کہ ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

اس کارروائی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے کی۔

ملزم نصیر خان کے خلاف درج مقدمات:

  1. مقدمہ الزام نمبر 241 بجرم دفعہ 13D، تھانہ گلستان جوہر
  2. مقدمہ الزام نمبر 186 بجرم دفعہ 392/34، تھانہ پیرآباد
  3. مقدمہ الزام نمبر 434 بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ سائیٹ بی

ملزم انور شاہ عرف شینو کے خلاف درج مقدمات:

  1. مقدمہ الزام نمبر 491 بجرم دفعہ 457/380، تھانہ مومن آباد
  2. مقدمہ الزام نمبر 150 بجرم دفعہ 6/9A، تھانہ اورنگی ٹاؤن

 

 

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

58 / 100

One thought on “کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!