ابراہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشی کے انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری

تشکر نویز: ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے ایک انتہائی مطلوب ملزم سکندر المعروف سکو کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر بینظیر چوک کے قریب ایک خفیہ مقام سے عمل میں آئی، جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان: مذہبی اجتماعات اور عوامی سوالات کے جواب

پولیس کی جانب سے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 2135 گرام چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی۔ دوران تفتیش، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دوست شعیب المعروف بابو کے ساتھ مل کر خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔

 

 

ابراہیم حیدری پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “ابراہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشی کے انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!