خلیج بنگال میں کشتی الٹنے سے 9 بھارتی ماہی گیروں کی ہلاکت کا خدشہ

خیلج بنگال میں طوفان کے باعث کشتی الٹنے سے 9 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہوگئے جب کہ 8 افراد کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے معاون ڈائریکٹر برائے ماہی گیری سوراجیت بیگ نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 17 ماہی گیر سوار تھے۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق

اے ایف پی کے مطابق کشتی میں سوار 17 افراد میں سے 8 افراد ڈیک پر موجود تھے، جب کہ دیگر 9 افراد کیبن میں سو رہے تھے۔

سوراجیت بیگ کے مطابق کشتی کو حادثہ اونچی لہروں کے باعث پیش آیا، کشتی میں سوار 8 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیئے جانے والا سندر بن اپنی مینگروو جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے جہاں ہزاروں مچھیرے پورا سال ماہی گیری کرتے ہیں تاہم مون سون کے آغاز سے ہی ساحلی علاقے میں خراب موسم اور طوفان شروع ہوجاتے ہیں جو سمندری سفر کو خطرناک بنا دیتے ہیں۔

 

 

56 / 100

One thought on “خلیج بنگال میں کشتی الٹنے سے 9 بھارتی ماہی گیروں کی ہلاکت کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!