پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کے نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے جب کہ جلسے کے دوران 100 سے زائد گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم بھی دے دیا۔

علی امین گنڈاپور نے رکاوٹوں کے باوجود پنجاب گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

تشکر نیوز کے مطابق کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کردی گئی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کاہنہ روڈ کے کنارے مویشی منڈی میں ہونے والے جلسے کے دوران پولیس نے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا اور زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا تاہم نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

 

 

یاد رہے کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے 30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے گئے تھے۔

62 / 100

One thought on “پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!