ضیاءالحسن کوخوارجیوں نے بلوچستان واپسی پر بے دردی سے شہید کردیا

تشکر نیوز: حال ہی میں بلوچستان کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے جس بے دردی اور ظالمانہ طریقے سے بے گناہوں کو شہید کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

پی ٹی آئی جلسہ، علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

یہ واقعہ پورے پاکستان بالخصوص لواحقین کے لئے نہایت غمزدہ اور رنجیدہ ہےاس افسوسناک سانحہ میں ضلع خانیوال کے رہائشی ضیاء الحسن شہید بھی شامل ہیں جو روزی کمانے کے لیے بلوچستان گیا ہوا تھا۔

ضیاءالحسن شہید بلوچستان سے اپنے نواحی علاقے واپس آرہے تھے کہ خوارجیوں نے انہیں گاڑی سے اتار کر وحشیانہ طریقے سے شہید کردیا۔

متاثرہ کے لواحقین اس دہشتگردانہ کارروائی پر انتہائی غمگین ہیں,دہشت گردوں نے جس بے دردی کے ساتھ قتل کیا ایسی حرکت کوئی مسلمان نہیں کر سکتا۔

لواحقین نے مہرنگ بلوچ کو بھی یہ واضح پیغام دیا کہ وہ کہاں ہےاب؟ ان کے بیٹے کی شہادت میں وہ دہشتگرد تنظیم کے خلاف کیوں نہیں نکلی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا موقف دشمنوں کی ایماء پر چل کر فساد برپا کرنا ہے۔

 

 

شہید کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کی کہ ان درندوں اور انکے سہولتکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

58 / 100

One thought on “ضیاءالحسن کوخوارجیوں نے بلوچستان واپسی پر بے دردی سے شہید کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!