...

وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

تشکر نیوز:  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ ایک رات قیام کے بعد 23 ستمبر کی شام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

ضیاءالحسن کوخوارجیوں نے بلوچستان واپسی پر بے دردی سے شہید کردیا

وزیراعظم کا طیارہ برطانیہ کے لوٹن ایئرپورٹ پر اترا، جہاں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم اپنی رہائش گاہ، وسطی لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیویارک میں ان کے دن بہت مصروف ہوں گے، جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران امن، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے وہ پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے اور پاکستان کے مفادات اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اُجاگر کریں گے۔

61 / 100

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.