کھانے میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی، کرسیاں چل گئیں

ویب ڈیسک،

بھارت میں ایک شادی کے دوران ‘مٹر پنیر’ میں پنیر نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔

 شادیوں میں اکثر ایسا ہو جاتا ہے کہ کھانے میں کوئی چیز کم رہ جاتی ہے یا کسی مہمان کو کوئی چیز رش کی وجہ سے نہیں مل پاتی لیکن ایسے میں صبر شکر سے ہی شادی کی دعوت سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کی لڑائی نے دلہا دلہن کا یاد گار لمحہ خراب کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مہمانوں کو ایک دوسرے کو کرسیاں مارتے اور  ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کوئی اسے عالمی تیسری جنگ قرار دے رہا ہے تو کوئی مہمانوں کو شادی کی تقریب خراب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!