شیر شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

شیر شاہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری گرفتار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے فوری طور پر تفصیلات طلب کر لی ہیں اور حکم دیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس کلنگ کے واقعات کی ٹھوس تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیموں کو علاقے میں متحرک کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

 

 

ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہید اہلکار کے ورثاء سے تعزیت کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

57 / 100

One thought on “شیر شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!