تشکر نیوز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری ہفتے کا دوسرا روز زبردست تیزی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس 81,459 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
کراچی: مون سون بارشوں کے بعد چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ
کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 80,461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سرمایہ کاروں نے اس اضافے کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئی ایم ایف سے سات بلین ڈالر کا طویل مدتی پروگرام حاصل ہونے سے مارکیٹ میں مزید استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔