کراچی میں 25 دسمبر سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی میں 25 دسمبر سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور دن کا درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ جنوری کے آغاز سے شہر میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!