سعید غنی کی شہید عثمان غنی کی 29ویں برسی پر بات چیت

تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے شہید عثمان غنی کی 29ویں برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "آج میں جس مقام پر ہوں، وہ اپنے والد کی وجہ سے ہے۔” سعید غنی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی فیملیوں کو ہمیشہ سپورٹ کرتی ہے۔

پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر کی “TALON GRIP” میں شرکت

برسی کی مرکزی تقریب سعید غنی کی رہائش گاہ چنیسر گوٹھ میں منعقد ہوئی، جس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی، سید نجمی عالم، ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اسد عالم نیازی، دانش خان، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ اقبال ساندھ، رئوف ناگوری، چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی، اور دیگر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شہید عثمان غنی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

سعید غنی نے کہا کہ ان کے والد نے جو کچھ بویا، آج وہ اس کا پھل کھا رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے شہداء کی فیملیوں کی سپورٹ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ "میں ایک بڑی مثال ہوں کہ پارٹی اپنے شہداء کی فیملیوں کو سپورٹ کرتی ہے۔”

سید وقار مہدی نے کہا کہ شہید عثمان غنی کی مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے جدوجہد کو سلام پیش کیا اور عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی کو شہید عثمان غنی کے خوابوں والا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 

 

چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی نے کہا کہ "جب بابا کی وفات ہوئی، تو سعید غنی نے ہمیں سنبھالا، اور آج ہمارے والد عثمان غنی کی محنت کا پھل سعید غنی اور میرے ٹاؤن چیئرمین بننے کی صورت میں عوام کو مل رہا ہے، اور انشاء اللہ آئندہ بھی ملتا رہے گا۔”

62 / 100

One thought on “سعید غنی کی شہید عثمان غنی کی 29ویں برسی پر بات چیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!