وزیراعلیٰ سندھ کی دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ آمد: میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں شرکت

تشکر نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرور کونین، خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں موجودگی ان کے لیے باعثِ سعادت ہے۔

Celebrating Jashne Eid-e-Milad-un-Nabi: Honoring the Birth of the Prophet with Joy and Unity

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضور ﷺ کی آمد نے دنیا میں سچائی کا بول بالا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی ایک نمایاں بین الاقوامی تبلیغی تنظیم ہے، جس کے کارکنان تقریباً 200 ممالک میں موجود ہیں اور یہ تنظیم 100 سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی نے اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، خاص طور پر سندھ میں آنے والے ہولناک سیلاب کے دوران متاثرین کی بھرپور مدد کی۔

 

 

 

وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کی کہ اللہ پاک رسول اکرم ﷺ کے صدقے ہم سب کی بخشش فرمائے اور ہمیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

62 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ آمد: میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!