نبی اکرمﷺ نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا، مریم نواز

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی اکرمﷺ نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا۔

لاہور میں سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ اللعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کی مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائیں گے، عرفان صدیقی

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھرانے میں ربیع الاول کا مہینہ جشن کی طرح منایا جاتا ہے،محفل نعت اس مہینے میں زیادہ ہوتی ہے، مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں، خوشیاں منائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عشق رسولﷺ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، عشق رسولﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے تاکید کی کہ والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی اکرم ﷺکا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا، یہ ایک مبارک محفل ہے، اس کے بارے میں بات کرنے کی سعادت سب کو نصیب نہیں ہوتی۔

مریم نواز نے بتایا کہ مغربی ممالک میں انسانی حقوق کی بات ہوتی ہے مگر اس بات کی خوشی ہے کہ انسانی حقوق کی بنیاد نبی اکرم ﷺ نے مسجد نبوی میں رکھی، وہ تعلیم آج پوری دنیا میں پھیل گئی، انسانی حقوق کی بنیاد ہمارے پیارے نبی ﷺ نے رکھی، ان کی تعلیم میں ہر انسان کے حقوق کا تعین کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا پہلا چارٹر نبی اکرمﷺ نے دیا، عورت کی حقوق کی بہت بات ہوتی ہے تو عورت کو جو حق اسلام نے دیا وہ کسی نے نہیں دیا، جو حقوق اللہ تعالی نے عورت کو دیے وہ کہیں نہیں نظر آتے، نبیﷺ نے حضرت فاطمہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے تو بیٹیوں کا جو احترام کا درس ہمیں ان سے ملا ہے کیا وہ ہم اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ جب بیٹی کی شادی ہوتی ہے، ہم دھوم دھام سے رخصت کرتے ہیں اور اللہ نا کرے وہ گزارا نہیں کر پاتی سسرال میں اور گھر آجاتی ہے تو ماں باپ سمیت سب اس کو طعنے دیتے ہیں، اس پر حدیث کا مفہوم کا کہ گھر لوٹی بیٹی کا والدین پر حق مزید بڑھ جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو وہ تمہاری بیٹی اور دوسرا یہ کہ اس کا دل زخمی ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں بیٹی کے دکھ کو دکھ نہیں سمجھا جاتا، اس کی تذلیل کی جاتی ہے، انہیں بوجھ سمجھا جاتا ہے۔

وزیر اعلٰی نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر بہت فتوے آرہے ہیں تو ہمارے نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، اس میں لڑکا لڑکی کی تفریق نہیں ہے، ہمیں ان چیزوں پر عمل کرنا چاہیے۔

 

 

مریم نواز کے مطابق آپﷺ کی تعلیمات میں تمام طبقوں کے لیے زندگی گزارنے کے طریقے بتائے گئے ہیں، اقلیوتوں کے ساتھ برتاؤ کا طریقہ بھی بتا یا ہے نبی اکرم ﷺ نے، ہم تو ہر بات میں بندوق اٹھا لیتے ہیں، یہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیم نہیں ہے، زور زبردستی سے دین کی محبت دلوں میں نہیں ڈالی جاسکتی، دل محبت سے مسخر ہوتے ہیں۔

61 / 100

One thought on “نبی اکرمﷺ نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا، مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!