کشمور: تھانہ دیراسرکی کے علاقے میں کشمور پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس میں بختربند گاڑیاں، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز، اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
ملائیشیا چلو! ایجوکیشن اینڈ ٹورزم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، پاکستان ملائیشیا تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بغیر نمبر پلیٹ اور لاوارث موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے کر ان کی ویریفکیشن کی جا رہی ہے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے گھروں اور ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران مزید پانچ ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا۔ کشمور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔