تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آئی جی سندھ کے احکامات کے تحت منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے سخت احکامات جاری کیے گئے۔
کراچی: نیو بلدیا ٹاؤن میں پانی کی فراہمی بحال، 48 انچ لائن کا مرمتی کام مکمل
ایس ایس پی ذیشان شفیق نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری، پولیس کلنگ، اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں کارروائی تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کی گزشتہ 15 دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم اور وہیکیولر کرائمز کے حوالے سے تفصیلی اپڈیٹس لیں۔
ایس ایس پی نے ہدایت دی کہ پولیس ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور وہیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔