تحریک انصاف کا جلسہ: عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 21 ستمبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

سینیٹ اجلاس: حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آؤٹ

تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں 21 ستمبرکو جلسہ کرنے کے معاملے میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 8 روز میں جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے آگاہ نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق لاہور میں پُرامن جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وجمہوری حق ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے کہا تھا کہ 21 ستمبر کو لاہور کا جلسہ ہر صورت کریں گے، اجازت دیتے ہیں یا نہیں 21 تاریخ کو لاہور کا جلسہ کریں گے، اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو بچائیں، ملک میں اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لا ہے، قوم کو کہتا ہوں کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کریں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم پرامن احتجاج کی تیاری کرے، آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی جیل بھرنے سے نہ گھبرائے، جیل کا خوف دل سے نکال دیں، میں بھی 14 ماہ سے اسی لیے جیل میں ہوں، قوم نے قربانی نہ دی تو کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

 

 

انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، 22 اگست کے جلسے کے لیے ہمارے قافلے بھی نکل چکے تھے۔

58 / 100

One thought on “تحریک انصاف کا جلسہ: عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!