پاکستان مختلف مذاہب اور قومیتوں کا ایک گلدستہ ہے ہم سب مل کر اس کو سجائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف

پاکستان مختلف مذاہب اور قومیتوں کا ایک گلدستہ ہے ہم سب مل کر اس کو سجائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف

لیڈر کے سامنے پوری قوم ایک جیسی ہوتی ہے،کبھی مسلمان اور غیرمسلم میں امتیاز نہیں کیا، سب ملک کے باشندے ہیں، قائد ن لیگ نوازشریف کا اقلیتی ونگ سے خطاب

لاہور (تشکُّر نیوز رپورٹ تازہ ترین ۔ 21 دسمبر 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے ہم سب مل کر اس کو سجائیں گے، لیڈر کے سامنے پوری قوم ایک جیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے اقلیتی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اقلیتی ونگ کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری جماعت میں اقلیتوں کی نمائندگی دن بدن بڑھ رہی ہے، یہ خوش آئندہ ہے، آنے والے وقت میں ان کے کردار کو مزید فروغ دیں گے، کیونکہ اقلیتوں کے ساتھ مل کر ہی پاکستان مکمل ہوتا ہے، پاکستان مختلف مذاہب، قومیت، عقائد کا گلدستہ ہے، پاکستان ایک گلدستہ ہے ہم اس کو مل کر سجائیں گے، اقلیتیں پاکستان کا اثاثہ ہیں، کرسمس کی آمد آمد ہے ، میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ، میں نے کبھی فرق محسوس نہیں کیا، کبھی مسلمان اور غیرمسلم میں امتیاز نہیں کیا، ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں، میرے لئے سب برابر ہیں،میں خود ادنیٰ آدمی سمجھتا ہوں لیکن لیڈر کے سامنے پوری قوم ایک قوم ہوتی ہے، مسیحی اور ہندوبرادری نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کی مدد کی، میں خود ایسے اقلیتی فوجی افسران کو جانتا ہوں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان کی خدمات پر ناز ہے، بڑے بہادر لوگ تھے، بڑے دیانتدار لوگ تھے۔

 

 

مزید برآں مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 8 فروری کے انتخابات میں 2013 سے زیادہ مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی، کچھ سیاسی جماعتوں کے ترجمان ہمارے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں ہمارا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ ہم جو بات کھلے عام نہیں کہہ رہے تھے، انہوں نے خود ہی کہہ دی، ہم ان پر واضح کرنا چا ہتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں، پنجاب میں ہم کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد نہیں کر رہے اور وہ ہم سے پنجاب میں کسی قسم کی توقع نہ رکھیں، البتہ دوسرے صوبوں میں ہم اتحاد بھی کریں گے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی۔
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس ختم ہونے کے بعد محمد نواز شریف رابطہ عوامی مہم کے سلسلے میں جب باہر نکلیں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کون عوام میں کتنا مقبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!