ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں موتی مسجد کے قریب رضویہ سوسائٹی کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کاروائی، یوم آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتار
مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے بعد ایک ملزم محمد وسیم ولد افسر حسین زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی، میر مرتضیٰ ولد احمد نواز، ایاز ولد نبی بخش، اور جواد ولد محمد بشیر، بغیر مزاحمت گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے چار عدد 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو تھانے لے جایا گیا ہے اور ان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔