کراچی(WEB DESK تشکُّر نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالہٰی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنےکا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ میں 3 حلقوں سے قومی اور 3 حلقوں سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہا ہوں، فیلڈ ہی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ میں بیرسٹر گوہر کے چیئرمین پی ٹی آئی بننے پر متفق ہوں
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوا تو ملک میں تاریخی بحران آئے گا، الیکشن ہونے دیں، اچھی سوچ کی بنیاد رکھیں، اسی میں غریب عوام کا مستقبل ہے، نواز شریف، شہباز شریف نے لوگوں کے ساتھ جو کیا اس وجہ سے لوگوں کو کھانےکو کچھ نہیں مل رہا۔