آئی جی سندھ کا بدین ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ، بجٹ میں اضافے پر غور کا اعلان

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدین ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کے بجٹ میں اضافے پر غور جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھانوں کو پولیس موبائلز فراہم کی جائیں گی اور سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کو مکمل سپورٹ انتہائی مسرت کا باعث ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیر صدارت عید میلاد النبی کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

دورے کے دوران، آئی جی سندھ نے ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسران سے ملاقات کی اور ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایس ایس پی بدین کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی افسران کو مزید بااختیار بنایا جائے تاکہ عوام کی شکایات کا بروقت اور موثر حل ممکن بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شکایت کسی قابل دست اندازی جرم سے متعلق ہو تو ایف آئی آر کے اندراج میں کوئی تاخیر نہ ہو۔


ایس ایس پی بدین نے بریفنگ میں بتایا کہ تھانے کی چار دیواری اور ایس ایچ او کے دفتر کا کام مکمل ہو چکا ہے اور مزید تزئین و آرائش جاری ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بدین میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور مزید ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹ، ایس ایس پی بدین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس سے قبل، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی پولیس ہیڈکوارٹر بدین آمد پر پولیس کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے پولیس ہیڈکوارٹر میں قائم یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

 

 

آئی جی سندھ نے پولیس ہسپتال بدین کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ مغل نے انہیں اسپتال میں جاری طبی سرگرمیوں اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے اسپتال کے لیے درکار فرنیچر اور آلات کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

66 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کا بدین ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ، بجٹ میں اضافے پر غور کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!