ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیر صدارت عید میلاد النبی کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

 تشکر نیوز: ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیس کی زیر قیادت عید میلاد النبی کے جلوسوں کی سیکیورٹی انتظامات پر غور کرنے کے لیے ایک اجلاس ڈی آئی جی ایسٹ دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسٹ زون کے سینئر پولیس افسران، رینجرز افسران، سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندے، علماء اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ جلوسوں کے منتظمین نے اپنے سیکیورٹی خدشات ڈی آئی جی ایسٹ کو بتائے جس پر انہوں نے فل پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقیند ہانی کرائی۔

پشاور ہائیکورٹ: عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

ڈی آئی جی نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کریں جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز انتظامات کی نگرانی کریں گے اور منتظمین سے رابطے میں رہیں گے۔

 

 

بم ڈسپوزل اسکواڈ سے جلوسوں کے روٹس کی کلئیرنس بھی کرائی جائے گی۔ ایس ایس پی ضلع ایسٹ کو نشتر پارک اور نمائش پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

60 / 100

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیر صدارت عید میلاد النبی کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!