تشکر نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق استعفے میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں، عدالت میں پیشیاں، اور دیگر وجوہات شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا مقام دوبارہ تبدیل، روٹ پلان جاری
عمر ایوب نے کہا کہ بھاری ذمہ داریوں کے باعث مستعفی ہو رہا ہوں لیکن بطور پارٹی ورکر کام کرتا رہوں گا۔ انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کو بھی استعفیٰ دیا تھا، جو منظور نہیں ہوا تھا، لیکن اس بار عمران خان نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ 27 جون کو عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل اور چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا اور استعفے کا خط ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا تھا۔
عمر ایوب نے اپنے خط میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں بہتر طور پر نبھانے کے لیے مکمل توجہ درکار ہے، اس لیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ پارٹی کو سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کسی نئی شخصیت کو مقرر کیا جائے جو پارٹی کو انتخابات کے لیے تیار کرے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کے استعفے کو منظور نہ کرنے کی سفارش کی تھی اور اجلاس میں تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔