پاک بحریہ نے یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

اسلام آباد، 6 ستمبر 2024: پاک بحریہ نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کو عظیم عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ یہ دن مسلح افواج، شہداء، غازیوں، اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کی یادگار ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے۔

یوم دفاع: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی

اس موقع پر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا اور عوام کی مدد سے اس کے مذموم عزائم کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن مادر وطن کے دفاع، اتحاد، قربانی کے جذبے اور قوم اور مسلح افواج کے ناقابل تسخیر رشتہ کی علامت ہے۔ ایڈمرل نے بحری محافظوں کی شجاعت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں اور سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

دن کا آغاز بحریہ کی تمام مساجد میں ملکی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاﺅں اور 1965 کی جنگ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کے ساتھ ہوا۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مختلف فیلڈ کمانڈز اور ہیڈ کوارٹرز میں بھی شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

 

 

بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی ہوئیں، جہاں کمانڈنگ آفیسرز نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے تمام جہازوں اور یونٹس کی بحری روایات کے مطابق تزئین و آرائش بھی کی گئی۔

54 / 100

One thought on “پاک بحریہ نے یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!