گوجرانوالہ: سرکاری اسکول میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں 5 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے اسکول ٹیچر کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیا۔

سہراب گوٹھ اور گلشن معمار سے خطرناک ڈاکو گرفتار، 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا، ملزم کی بیوی نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں ہی اسکول بنا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اسکول کی 5 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز بنا رکھی تھیں، متاثرہ بچیوں سے زیادتی کےانکشافات پر پولیس نے والدین کی مدعیت میں 5 الگ الگ مقدمات درج کرکے بچیوں کے میڈیکل کروائے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کیاگیا۔

 

 

پنجاب پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، واقعہ کے بعد اسکول کو سیل کر دیاگیا ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!