پولیس نے غیر قانونی قبضے کے خلاف ایک مؤثر اور منظم مہم چلاتے ہوئے سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔ اس مہم میں ایس ایس پی ملیر، ڈی سی ملیر، اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں اور پولیس کی مشترکہ کوششیں شامل تھیں۔
کیماڑی میں گٹکا ماوا کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ، اہم ملزم گرفتار
پولیس کی بھاری نفری نے غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے تمام ٹھکانوں کا صفایا کر دیا۔ اس اقدام نے ضلع ملیر میں قانون کی بالادستی اور سرکاری املاک کے تحفظ کے عزم کو واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق، یہ مہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور قابلیت کا ثبوت ہے اور آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ سرکاری زمین اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے