ضلع کیماڑی کے تھانہ سائیٹ اے پولیس نے گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس میں مضر صحت گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا، تمباکو اور دیگر مواد برآمد ہوا۔ یہ غیر قانونی کارخانہ سائیٹ ایریا کے ولیکا ہسپتال کے قریب ایک خالی کمپاؤنڈ میں قائم کیا گیا تھا۔ کاروائی کے دوران عرفان نامی
گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ
ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث تھا، جبکہ سلمان نامی ایک اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے کارخانے سے دو ٹب تیار شدہ گٹکا، دس پیکٹ پتی، ایک بورا چونا اور پیکنگ ریپرز سمیت دیگر اشیاء برآمد کر لی ہیں۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی کی قیادت میں عمل میں آئی، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے