تشکر نیوز: میمن گوٹھ پولیس نے لینک روڈ کے قریب ایک کامیاب کارروائی میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ایک شہری سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔
کراچی: نیو کراچی میں کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل، ایک 9mm پستول بمع ایمونیشن، اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میمن گوٹھ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزمان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔