...

شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 2 فوجی اہلکار، ایک شہری جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ شاہراہ قراقرم پر اپر کوہستان کے علاقے لوتر تھانہ داسو کی حدود میں رات گئے پیش آیا جب کہ اتوار کی رات پورے خطے میں موسلادھار بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بشام سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر تک کئی مقامات پر بلاک ہوگئی۔

ایک اور مون سون سسٹم بلوچستان میں داخل، تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کی گلگت جانے والی مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جب کہ ایک راولپنڈی کا رہائشی تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 فوجی اہلکار اور ایک سویلین شہری تھا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان عبدالرحمٰن نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی اور شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہوگئی جس کی وجہ سے اسلام آباد سے آنے اور وہاں جانے والے مسافر راستے میں ہی پھنس گئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج موسم سے متعلق اپنی جاری ایڈوائزری جاری میں کہا کہ صوبے کے کچھ حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ندی، نالوں میں طغیاتی، اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں کا خدشہ ہے۔

 

 

پی ڈی ایم اے نے عوام سے شمالی علاقہ جات کے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز اپیل کی اور کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

62 / 100

One thought on “شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 2 فوجی اہلکار، ایک شہری جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.